آن لائن امتحانات پر بہت سے تحفظات ہیں،حافظ امان اللہ

162

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ صابر نے کہا ہے کہ آن لائن امتحانات پر بہت سے تحفظات ہیں،جامعات طلبہ فیسیں معاف،آن لائن امتحانات مؤثر بنانے کیلیے بہتر اقدامات کریں۔انہوں نے حکومتی فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ آن لائن کلاسز کی طرح آن لائن امتحانات پر بہت سے تحفظات ہیں جس طرح آن لائن کلاسز میں بہت سے طلبہ اس لیے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکے کیونکہ ان کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت میسرنہیں تھی اوربہت سے انتظامی امورکی خرابیوںکے باعث آن لائن کلاسز کو فعال نہیں کیاجاسکا۔دوسری طرف بہت سی پرائیویٹ اورگورنمنٹ جامعات طلبہ سے بھاری فیسیں اورجرمانے چارج کرنے میں مصروف ہیں،حتی کے لاک ڈائون کی اس صورت حال میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والاطبقہ اس ملک کے غریب اورنادار طلبہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ غریب اورنادار والدین اپنے بچوں کی دووقت کی روٹی بڑی مشکل سے پوری کررہے ہیںوہ فیسیں کیسے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ مطالبہ کرتی ہے کہ جامعات طلبہ کی فیسیں معاف کرے اورآن لائن امتحانات کی نظام کو بھی مؤثر بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔