لوکی اور اس کے حیرت انگیز فوائد

670

لوکی قدرت کی جانب سے عطا کردہ ایک ایسا تحفہ ہے جس کے استعمال سے انسان کو متعدد فوائد حاصل ہوسکتے ہیں، لوکی سے صرف گرمی سے نہیں بچا جاسکتا بلکہ اس کے اندر بیماریوں کا علاج بھی موجود ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ہمیں لوکی کو کثرت سے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ لوکی میں قدرتی طور پر وٹامن سی، کے، اے، ای، پوٹاشم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق لوکی کو موسم گرما میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے کیوں کہ یہ ایک ٹھنڈی سبز ہے۔ گرمیوں میں لوکی کھانے سے گرمی دانے اور چہرے پر ایکنی سے بچا جاسکتا ہے جبکہ لوکی جگر کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

اگر آپ اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تولوکی کا جوس یا اسے سلاد کے طور پر استعمال کریں،یہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

پیشاب میں جلن کو دور کرنے کے لیے آپ لوکی کا جوس بنائیں اور اس میں ایک عدد لیموں کا رس بھی شامل کریں، ایسا کرنے سے آپ کو پیشاب میں جلن کی شکایت ختم ہوجائے گی۔

معدے اور آنتوں میں زخم وغیرہ کی شکایات عام ہوچکی ہیں۔ صرف معدہ اور آنتوں کی خرابی کے اثرات انسان کے پورے جسم پر پڑھتے ہیں۔ کھانے میں لوکی کا استعمال آپ کے معدے اور آنتوں کو درست کرتا ہے جب کہ نظام ہاضمہ بھی بہتر ہونے لگتا ہے۔

نہار منہ لوکی کھانے سے شریانوں اور دل کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے، خون میں موجود چکنائی اور چربی کا صفایہ ہوجاتا ہے۔

لوکی انسانی دماغ کے لیے بھی مفید ہے۔لوکی کی کھیر یا رائتہ بنائیں اور کھانے میں استعمال کریں، اس سے ذہنی دباؤ میں کمی اور یاد داشت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔