امریکی کورونا سے بچنے کیلئے بلیچ جسم پر ملنے لگے

441

کورونا وائرس کے خوف کے باعث امریکی عوام نے جراثیم کش ادویات اور بلیچ کا اپنے جسم پر اسپرے شروع کردیا ۔

ماہرین ِ کورونا وائرس نے جراثیم سے بچنےکیلئے  گھروں کو بلیچ سے دھونے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن امریکی عوام میں جراثیم کش محلول اور بلیچ کا بے حد غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

CDC: Four in 10 Americans are misusing household cleaners to ward ...

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے سروے کے مطابق 39 فیصد افراد نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے جراثیم کش ادویات اور بلیچ کا اپنے جسم پر اسپرے کیا جبکہ  19 فیصد لوگ بلیچ کے محلول سے سبزیاں اور پھل دھو کر استعمال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے امریکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جراثیم کش اور بلیچ کا غلط استعمال نہ کریں اور اسے بچوں کی پہنچ سے بھی دور رکھیں۔