شمالی وزیرستان ، بارودی مواد کا دھماکا،2 اہلکار شہید ، زخمی

104

بنوں(صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکا2 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 4ا ہلکارزخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ تپی میں سیکورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے جنہیں فوری پر بنوں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر ان کی طبی امدادکی جارہی ہے۔ شہید ہونے والوں کی شناخت صوبیدار افراد ،لانس نائیک مشتاق جبکہ زخمیوں کی شناخت سپاہی شبیر، عمران، نعیم اور نوید عالم کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ۔