مظفرآباد(صباح نیوز)آزادجموں وکشمیر کے وزیر آئی ٹی و حکومتی ترجمان ڈاکٹر مصطفی بشیر نے کہا ہے کہ جمعہ سے مظفرآباد کی میونسپل حدود میں دوبارہ مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لاک ڈائون فی الحال چھ دن کیلیے کیا جائے گا جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آگے کا فیصلہ کرینگے ۔ جو علاقہ کورونا سے زیادہ متاثر ہو گا اس کو مکمل سیل کیاجائے گا ۔ آزادکشمیر میں کورونا کے44نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے15کا تعلق مظفرآباد،06کا راولاکوٹ،07کا میرپور،09کا بھمبر اور07کا تعلق کوٹلی سے ہے ۔ آزادکشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد488ہوگئی ہے جبکہ9اموات ہوئی ہیں۔ آج سے آزادکشمیر بھر میں ماسک پہننے کے حوالہ سے کمپین شروع کی جارہی ہے اور ماسک نہ پہننے پر جرمانے کیے جائیں گے ۔لائن آف کنٹرول پر آباد شہری مسلسل ہندوستان کی سفاکیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ بھارت چن چن کر کشمیر کے نوجوانوں کو نشا نہ بنارہا ہے ۔ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلیے بھارت ایل او سی پر جارحیت کررہا ہے ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر مصطفی بشیر نے کہا ہے کہ عوام نے اگر تعاون نہ کیا تو لاک ڈائون کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ مظفرآباد میںکورونا کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے یہاں لاک دوبارہ لاک ڈائون کا نفا ذ کیا جارہاہے ۔