سستا پیٹرول عوام کیلیے عذاب بن گیا،رائے محمد جاوید

97

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی112کے امیررائے محمدجاوید،جنرل سیکرٹری محمدطیب انصاری،نائب امیر میاں سہیل انجم اورجے آئی یوتھ کے ژونل صدر میاںمحمدعمران اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سستا پیٹرول عوام کے لیے عذاب بن گیا ہے مصنوعی قلت کو پیٹرول پمپس مالکان نے برقراررکھ کر شہریوں کو ذلیل و خوار کرد یا ہے ۔ رائے محمدجاوید نے کہاکہ یکم جون سے پیٹرولیم نرخوں میں کمی کے بعدپیٹرول کی قلت جاری ہے اور شہری پیٹرول کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں،شہرمیں بعض مقامات پرپیٹرول بلیک میں مہنگے داموں فرخت ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتطامیہ کو چاہیے کہ عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی فروخت بند کرنے اورمہنگے داموں فروخت کرنے والے پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارکر انہیں بھاری جرمانے کریں اورپیٹرول کی فروخت کو بحال کرائیں تاکہ شہری پریشانی سے بچ سکیں۔