سب سے چھوٹا شطرنج بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

412

ترک آرٹسٹ نے دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

دنیا کا سب سے چھوٹا شطرنج بنانے کا عالمی ریکارڈ ترک آرٹسٹ نیکاٹی کرکماذ نے بنایا  جس سے ثابت ہوتا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، اگر حوصلے بلند ہوں گے ثابت قدمی اور لگن حوصلوں کو کبھی پست نہیں ہونے دیتی۔

ترک آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ شطرنج عالمی ریکارڈ رکھنے والی شطرنج سے 2 گناہ چھوٹا ہے، میں اسے تیار کرنے کیلئے گزشتہ 6 ماہ سے روزانہ 6 گھنٹے کام کررہا تھا۔ یہ انتہائی چھوٹا شطرنج کھیلنے کے قابل ہے لیکن کھلاڑیوں کو بورڈ کو دیکھنے کےلیے مائیکرو اسکوپ کی ضرورت ہوگی اور اس کی مروں کو چلنے کےلیے خاص قسم کی چھڑی تیار کی گئی ہے۔

ترک آرٹسٹ نے چھوٹی چیزیں تیار کرنے میں خاصی مہارت حاصل ہے اور وہ اس سے قبل 40 انتہائی چھوٹی اشیاء تیار کرچکے ہیں جنہیں نمائش  کیلئے بھی پیش کیا گیا تھا۔