گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

366

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 11 گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں صبح 10 بجے گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 11 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے میں شہر بھر کے فائرٹینڈرز نے حصہ لیا،نیوی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بھی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات مکمل کولنگ کے عمل کے بعد پتہ چل سکے گی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے بلدیہ میں پلاسٹک کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ایک فائر ٹینڈر اور واٹر باؤزر نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے کی جانے والی بروقت کارروائی سے کچھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔