دنیا کی 10 صحتمند ترین غذائیں

1362

صحت مند کھانے کے بے شمار فوائد ہیں جن کا تعلق جسم و ذہن دونوں سے ہے اور یہ بات تو طے شدہ ہے کہ جب ہم اچھا کھائیں گے تو اچھا محسوس کریں گے اور جب اچھا محسوس کریں گے تو خوش رہیں گے اور جب خوش رہیں گے تو بھر پور محنت کرپائیں گے جسکی وجہ سے اُس کے نتائج مثبت آنے کے چانسز بھی زیادہ ہوں گے۔

دنیا میں تو ویسے لاکھوں غذائیت سے بھر پور کھانے کی اشیاء موجود ہیں لیکن اُن میں سے بھی یہاں اُن 10 کا ذکر کیا جارہا ہے جو انسانی صحت کیلئے بہترین ہیں۔

1) پالَک (Spinach)

پالَک باآسانی دستیاب ہونے والی غذا ہے جو کہ منجمد، تازہ اور ڈبوں میں بند ہوئی مل جاتی ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ کرہِ ارض پر موجود پالَک صحت مند ترین کھانوں میں سے ایک ہے تو غلط نہ ہوگا۔ اس میں Calorie کی مقدار بھی کم ہوتی ہے ، اور اس میں وٹامن اے ، وٹامن کے اور فولیٹ (Folate) جو کہ خون بنانے میں مدد دیتا ہے، کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

2) بلیک بینز (Black beans)

بلیک بینز جسم میں تکسیدی عمل کو روکنے والے عوامل (Antioxidants) سے بھر پور ہوتی ہیں۔ یہ بینز آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کو بار بار بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ بلیک بینز کیلشیم  پروٹین اور فائبر سے بھری ہوتی ہیں۔

 

3)اخروٹ (Walnut)

کسی بھی دوسرے  میوؤں کے مقابلے میں اخروٹ زیادہ Antioxidant کا حامل ہوتا ہے، اخروٹ میں وٹامن ای بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں پودوں کے سیرم اومیگا 3 آئل اور صحت مند Fats بھی ہوتے ہیں۔

 

4) چقندر (Beets)

چقندر دماغی صحت اور بلڈ پریشر کو کم کرنے کیلئے کافی مفید ہے۔ دنیا میں پائے جانے والی صحتمند غذاؤں میں سے چقندر کو عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اس میں فولیٹ، میگنیشیم اور وٹامن سی بھی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

 

5) ناشپاتی (Avocado)

ہفتہ میں صرف ایک یا دو ناشپاتی کھانے سے آپ کو monosaturated fats حاصل ہوتے ہیں جو کہ وزن کو کم کرنے، دل کے عارضے اور دیگر بیماریوں کو کم کرنے کا باعث ہے۔ ناشپاتی میں وٹامن بی 6 اور فولیٹ بھی ہوتا ہے۔

 

6) چاکلیٹ (Dark chocolate)

 

حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چاکلیٹ میں  پھلوں کے مقابلے میں زیادہ antioxidants ہوتے ہیں۔ جسم اور دل کو متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدد دینے کے علاوہ چاکلیٹ آپکے موڈ کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

7) رس بھری (Raspberry)

رس بھری جسمانی صحت میں مزید بہتری لانے کا باعث ہے۔ یہ بھی Antioxidants کی حامل ہوتی ہے اور متعدد بیماریوں سے مدافعت بھی پیدا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، کیلشیم اور آئرن بھی موجود ہوتا ہے۔

 

8) لہسن (Gaerlic)

بلب کی طرح دکھنے والی یہ سبزی صدیوں سے بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتی آرہی ہے کیونکہ یہ بیکٹیریا کی افزائش کو روکتی ہے۔ لہسن کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہے۔

 

9) لیموں (Lemon)

لیموں کو بھی دنیا کی صحت مند خوراک میں شمار کیا جاتا ہے۔ لیموں سوزش کیخلاف بہترین خصوصیات کا حامل ہے اور یہ کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس میں وٹامن سی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

 

10) مسور کی دال (Lentils)

آخری نمبر پر مسور کی دال ہے اس میں فائبر اور پروٹین کی مقدار دوسری دالوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے جبکہ ذائقے میں بھی اچھی ہوتی ہے۔