شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز پر بم حملہ اور فائرنگ، اہلکار شہید

128

بنوں/ ڈی آئی خان (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ و بم سے حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی سیکورٹی فورسز پر فائرنگ سے ایک اہلکار کفیل شہید ہوگیا۔ دوسرے واقعے میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں سی ٹی ڈی پولیس کی ٹانک میں برہ خیل پل کے مقام پر اہم کارروائی، پولیس کو سیکورٹی فورسز پر حملوں اور کرنل مجیب شہید کی شہادت سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں مطلوب اہم دہشت گرد صمیداللہ محسود مارا گیا، دہشتگرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے۔