آزاد کشمیر میں ایک ہفتے کے لیے کرفیو طرز کا لاک ڈاؤن، مظفرآباد سیل

182

راولاکوٹ(آن لائن)آزاد کشمیر میں ایک ہفتے کے لیے کرفیو طرز کا سخت اور مکمل لاک ڈائون شرو ع کر دیا گیا۔ آ زاد کشمیر کے دا رلحکو مت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ۔ابتدائی مرحلہ میں 12جون سے 18جون تک لاک ڈائون کی جائے گا اس میں توسیع کا فیصلہ رواں ہفتہ کے اختتام پر ہو گا۔ آزاد کشمیر کے قائدحزب اختلاف چودھری یاسین وزیر حکو مت احمد رضا قا دری سا بق صدر آ زاد کشمیر کے فر زند اور ایک اہم حکو متی بیو رو کر یٹ کے کورونا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی واپس لے لی ہے۔گزشتہ ہفتہ لاک ڈائون میں نرمی کر کے اس کا دورانیہ 10بجے سے 4بجے کے بجائے پورا دن کیا گیا تھا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلا ئی گئی تھی۔ اس عر صہ میں لو گوں طر ف سے ایس او پیز پر بھی عمل درآ مدنہ دیکھنے آیا ۔ بڑ ھتے ہو ئے مر ض کے با عث حکو مت آ زاد کشمیر نے دو با رہ پا بندی سخت کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پو را دن کے بجا ئے اب صبح آ ٹھ سے شا م چا ر بجے تک مکمل لاک ڈا ئون ہو گا صر ف کر یا نہ شا پس ،بیکر ز ،سبزی ،گو شت ،مرغ شا پس اور میڈیکل سٹو رز کھو لے جا ئیں گے ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیشِ نظر کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں تمام کاروبار اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ہفتے بند رہے گی اور شہر مکمل سیل کرکے رینڈم ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مظفرآباد شہر کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے جن علاقوں میں صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی ان کو سیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 500 سے زائد ہے اور اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔