خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بھی کورونا کا شکار ہوگئے

380

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اسپیکر مشتاق غنی نے اپنے ٹوئٹر بیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

مشتاق غنی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں مشتاق غنی نے بتایا کہ ان کی صاحبزادی اور داماد کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں 16 ہزار 415 افراد کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں جب کہ 642 مریض انتقال کرچکے ہیں۔