پشاور (صباح نیوز) پشاور میں پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم جماعت الاحرار کے4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے چند روز قبل گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کے مزید4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور حزب الاحرار سے ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے مختلف تخریبی سرگرمیوں اور بھتا خوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے۔