نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی زون کی ملحقہ یونین جنرل ایمپلائز یونین واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے صدرصغیراحمد اورجنرل سیکریٹری عبدالوحیدکیانی نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ واٹربورڈکے ریٹائرملازمین کو فی الفور ماہ مئی کی پنشن ادا کی جائے اور چند ملازمین کے علاوہ واٹربورڈ کے ملازمین کو ماہ مئی کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف تشویش کااظہارکیاہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کرورناوائرس سے کی وجہ سے حالات بہت خراب ہے ایسے حالات میں بڑھاپے میں بینکوں کے چکرلگاکرتھک گئے ہے۔لہذا واٹر بورڈ ملازمین کو فی الفور فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔