حکومت نے 15 ارب ڈالر قرضے لے کر ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا

82

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجراور جنرل سیکرٹری راشد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گیارہ سو ارب کے نوٹ چھاپ کر مہنگائی کرکے عوام کا جینا دو بھر کردیا، انہوں نے کہا کہ 980 ارب روپے کے نوٹ چھاپنے سے افراط زر کی شرح دو فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔ اب ایک سال میں مہنگائی کا اندازہ کیلکولیٹر کے ذریعے لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے 2َ1 ماہ میں 15 ارب ڈالر قرضے لے کر ملک اور عوام کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا، حکومت ایک ہزار ارب قرض لے لیتی ہے تو400 ارب قرضوں کی قسطوں میں اور باقی 600 ارب روپے ہڑپ کر جاتی ہے جس سے قرضہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ قرضے اتارنے کے لیے قرضے لیے جاتے ہیں اگر ایسا ہوتا تو مجموعی قرضے تقریباً اتنے ہی رہتے جتنے اس حکومت کو ورثے میں ملے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کل قرضہ 110 ارب ڈالر ہے جبکہ بیرون ممالک کے بینکوں میں پاکستان سیلوٹ مار اور بلیک قانون کے تحت 300 ارب ڈالر جمع ہیں جوکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اب آئی ایم ایف نے 5100 ارب روپے ٹیکس لینے کے لیے زور دیا ہے جوکہ ناممکن ہے۔