پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلا گیا ہے، راجا فاروق حیدر

105

مظفرآباد (صباح نیوز)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجا محمد فارو ق حیدرخان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے سیز فائرلائن پر مسلسل جارحیت کرنے والی بھارتی فوج کے دانت کھٹے کیے ہیں۔ افواج پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلیے ہمیشہ سیز فائر لائن پر معصوم آبادی کو نشانہ بناتا ہے اگر آزادکشمیر پر حملے کی غلطیکی تو اگلے پچھلے سارے حساب برابر کرینگے آزادکشمیر کا ہرجوان دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گا مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا جو بازار گرم ہے اس سے دنیا کو اوجھل رکھنے کیلیے بھارت مکروہ چالیں اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتاآیا ہے لیکن دنیا اب بھارت کے مکر و فریب کو جان چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بزدل بھارتی فوج سیز فائر لائن پر نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کا نوٹس لے۔