خسارے کا بجٹ پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں، وزیر خزانہ پختونخوا

129

پشاور (صباح نیوز) وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ خسارے کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار ہیں اور اسے پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں، امکان ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کےلیے قرض بھی لینا پڑے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے پر قرضوں کا بوجھ زیادہ نہیں، اس لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، کاروبای طبقے پر ٹیکسز کم کیے جائیں گے جبکہ بیشتر ٹیکسوں کو ختم کیا جائے گا، ساتھ
ہی ٹیکسوں کو کم کرکے ٹیکس نیٹ میں مزید لوگوں کو لایا جائے گا، بجٹ میں تعمیراتی شعبے کو رعایت دی جائے گی، 10 ارب روپے صحت انصاف پروگرام کےلیے رکھے ہیں، اس کے علاوہ صوبے کی تمام آبادی کو صحت انصاف کارڈز فراہم کیے جائیں گے، حکومتی اخراجات کم کرکے کورونا وبا کےلیے خطیر رقم مختص کریں گے، حفاظتی کٹس، کورونا ٹیسٹوں اور اسپتالوں میں سہولیات میں اضافے کےلیے فنڈز رکھے ہیں۔ واضح رہے کہرواں مالی سال صوبائی حکومت کو 50 ارب روپے سے زائد خسارہ ہوا ہے۔