پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے 9ہزار ملازمین کے حق کے لیے ہر محاذ پر آواز اٹھائیں گے، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر برطرف کرنا مزدوروں سے روٹی چھیننے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادارے خسارے میں ہیں تو اس میں مزدوروں کا کیا قصور؟ ادارے تباہ کرنیوالوں کو کٹہرے میں لایا جائے،اسدعمر مزدوروں کے سامنے کی گئی تقریر بھول چکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل سے متعلق 671 مقدمات عدالتوں میں ہیں۔اے این پی ہر محاذ پر مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں لوگ بے روزگار کردیے ہیں،حکومتی شراکت دار مافیاوں کے لیے مالی امدادی پیکج اور مزدور کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔