پشاور( اے پی پی)وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبے میں کورونا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میںجن مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہاہو ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے میں اسمارٹ لاک ڈائون کے لیے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔ لائحہ عمل کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔