جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف نازیبا زبان پروزیراعظم ودیگرکونوٹس

123

پشاور( خبرایجنسیاں)پشاور ہائی کورٹ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے جج اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیے۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لال جان اور جسٹس سجاد انور پرمشتمل2 رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔عدالت نے وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چودھری، سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیمرا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے خصوصی عدالت کے جج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 14 روز میں جواب طلب کیا۔