زیرآب انٹرنیٹ کی سہولت، اکوا فائی ڈیوائس تیار

348

سائنسدانوں نے زیرآب انٹرنیٹ فراہمی کو یقینی بنا لیا، اب زمین اور فضا کے بعد گہرے پانیوں میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت میسر آئے گی۔

کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے زیرآب انٹرنیٹ کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

لیز ٹیکنالوجی سے چلنے والی ایسی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو زیرآب سگنلز فراہم کر کے رئیل ٹائم انٹرنیٹ فراہم کرے گی۔

وائی فائی کی طرح اکوا فائی کے ذریعے غوطہ خور گہرے پانیوں سے احوال براہ راست نشر کر سکیں گے۔

اس ٹیکنالوجی کی کامیابی سے آزمائش کی گئی ہے اور سائنسدان پر امید ہیں کہ جلد ہی یہ سہولت عوام کو بھی میسر آئے گی۔