بقائی میڈیکل یونیورسٹی میں دوست محمد فیضی کے لیے تعزیتی اجلاس

73

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک میں چانسلر پروفیسر زاہدہ بقائی کی صدارت میں یونیورسٹی کے انتظامی امور کے افسران اور کارکنان کا خصوصی اجلاس بسلسلہ سانحہ ارتحال دوست محمد فیضی رکن بورڈ آف گورنرز منعقد ہوا۔پروفیسرزاہدہ بقائی نے کہا کہ دوست فیضی کادنیا سے چلے جانا بقائی میڈیکل یونیورسٹی اورفائونڈیشن کا ذاتی نقصان ہے، وہ عمدہ مقرر اور تعلیم و تعلم کے اچھے مشیر بھی تھے۔