ٹینس کھیل کی ترقی کیلیے گراس روٹ سطح پر توجہ کی ضرورت ہے ،سارہ منصور

49

اسلام آباد(جسارت نیوز) انٹرنیشنل ٹینس سٹار اور پاکستان نمبر ون خاتون کھلاڑی سارہ منصور نے کہا ہے کہ ملک میں ٹینس کے کھیل کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر توجہ ضرورت ہے۔ گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کھیل کی ترقی کے لئے گراس روٹ سطح پر کام کرنا ہوگا ۔