انگلش ٹیم نے مجھے بچہ سمجھا تو بہت نقصان اٹھائے گی،نسیم شاہ

113

لاہور(جسارت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگلینڈ ٹیم کو وارننگ دی ہے کہ اگر اسے بچہ سمجھا گیا تو انگلش کھلاڑیوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق نیسم شاہ قومی ٹیم کے کم عمر فاسٹ بولر ہیں جن کی عمر 17 سال ہے، کمر عمری میں انگلینڈ جیسی بڑے ٹیم سے ٹکرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نیسم شاہ نے بھرپور جواب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بچہ نہ سمجھا جائے، اگر ایسا ہوا تو انگلینڈ کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔نسیم شاہ نے انگلینڈ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، 8 ماہ کھیل کر نیسم بولنگ کے شاہ بن گئے، نسیم شاہ 5 وکٹ لینے والے کم عمر فاسٹ بولر اور کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے امید ہے کہ ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، خوشی اس بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وجہ سے مشکل وقت سے گزرے ہیں، وقت سے پہلے انگلینڈ جانے سے بہت فائدہ ہو گا اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔