پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا کا آئندہ نئے مالی سال کے 861ارب روپے کے حجم کا بجٹ کل بروزجمعہ پیش کیا جائے گا ۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں او رپنشن میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ٹیکسز میں ریلیف جبکہ بعض ٹیکسز کادائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے آئندہ نئے مالی سا ل میں 83ترقیاتی منصوبوں کے لیے 11ارب 51کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے 14نئے منصوبوں کے لیے 3 ارب 36کروڑ 18لاکھ 41ہزار روپے جبکہ 69جاری منصوبوں کے لیے 8 ارب 14کروڑ 91لاکھ 57ہزار روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ کورونا کے باعث صحت کا15ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،روڈ سیکٹر کا بجٹ 23ارب روپے سے بڑھا کر 25ارب روپے کرنے کی تجویز ہے ، صحت انصاف کارڈ کادائرہ صوبے بھر میں پھیلانے کے لیے 16 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ نئے مالی سال کا صوبائی بجٹ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا پیش کرینگے کورونا وائرس کے باعث بیشتر اراکین اسمبلی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرینگے ۔