پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج 19جون کو سہ پہر 3بجے صوبائی اسمبلی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر محمود جان کریں گے۔سرکاری حکام کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کورونا میں مبتلا ہونے پر صدارت نہیں کرسکیں گے، تمام اراکین، اسمبلی سیکرٹریز اور ملازمین کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، اراکین صوبائی اسمبلی کی ٹیسٹ رپورٹس آج شام تک آئیں گی،اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سمیت 20سے زیادہ اراکین میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے، ایک رکن صوبائی اسمبلی جمشید الدین کاکاخیل کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں، بجٹ اجلاس میں کورونا کے حوالے سے ایس او پیز کی پابندی لازمی ہوگی، بجٹ اجلاس کی کوریج کے لیے میڈیا کو اجازت نہیں دی گئی۔