پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا وبا کوکسی ایک صوبے یا علاقے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ، اس وبا سے مؤثر اندازمیں نمٹنے کے لیے وفاق اور تمام اکائیوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،کے پی کے حکومت اس وبا کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لیے اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وبا کے خلاف اقدامات نتائج تب ہی حاصل ہو سکتے ہیں جب ہم سب مل کر مربوط اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کی مجموعی استعداد کار کو چالیس ٹیسٹ یومیہ سے بڑھا کر ساڑھے 3 ہزار کردیا گیا ہے اور اس تعداد کو 5 ہزار یومیہ تک بڑھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ محمود خان نے کورونا وبا میں نجی اسپتالوں کے فیسوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ملکی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں۔