آزادکشمیر کا ایک کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپے کاٹیکس فری بجٹ پیش

130

مظفرآباد(صباح نیوز)آزادجموں وکشمیر کابینہ کی منظوری کے بعد مالی سال 2020-21 کے لیے 1 کھرب 39ارب50کروڑ روپے کا بجٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے ۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لگایا گیا نہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ کیا گیا۔ بجٹ میں ایک کھرب 15ارب غیر ترقیاتی میزانیہ جبکہ24ارب50کروڑ ترقیاتی اخراجات کے لیے تجویز کیے گئے ہیں ۔وزیر خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ساڑھے 24 ارب روپے فراہم کیے ہیں ،آئندہ مالی سال کیلیے غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 1 کھرب 15 ارب روپے جبکہ آمدن کا تخمینہ1کھرب13ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔