نوشہرو فیروز، مسافر کوچ حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، 4 زخمی

82

نوشہروفیروز (آن لائن) قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ زور دار دھماکے سے کھڑے ٹرک سے ٹکر ٹرک ڈرائیور جاں بحق 4 افراد زخمی ہوگئے۔ مورو کے قریب احمد کاٹن فیکٹری کے پاس تیز رفتاری کے باعث کھڑے ٹرک سے زور دار ٹکر کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیسنے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک کا ٹائی راڈ ٹوٹا ہوا تھا جسے مرمت کیا جارہا تھا کہ تیز رفتار مسافر کوچ کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی مسافر کوچ کراچی سے باجوڑ جارہی تھی۔