خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہوگا

313

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے مالی سال 21-2020 کے لیے بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 923 ارب روپے رکھا گیا ہے جب کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

ترقیاتی بجٹ کے لیے 317 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ صوبے کو وفاق سے 477 ارب 51 کروڑ ملنے کا امکان ہے۔

انسداد کورونا وائرس کے لیے 15 ارب روپے، کھیلوں کے لیے ایک ارب 58 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

جب کہ سیاحت کے شعبے کے لیے ایک ارب 9 کروڑ سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔