بلوچستان، ہوٹل اور حمام ایسوسی ایشن کا لاک ڈائون کیخلاف احتجاج

96

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع دکی میں ہوٹل اور حمام ایسوسی ایشن نے لاک ڈائون سے تنگ آکر احتجاج شروع کردیا ، ڈی سی آفس کے سامنے کیمپ لگاکر احتجاجی دھرنا دے دیا جبکہ نان بھائیوں نے اظہار یکجہتی کے لیے شہر کے تمام دکاندار بھی احتجاجاً بند کرکے روٹی کی سپلائی بند کرکے احتجاج میں شامل ہوگئے۔احتجاجی مظاہرے سے انجمن تاجران کے صدر حبیب الرحمن ترین،ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر بلوچ خان لونی،مولانا نصراللہ لونی،دین گل سلیمان خیل،جمعیت علما اسلام کے تحصیل امیر حافظ نظر محمد،جماعت اسلامی کے عبدالحکیم مجاہد،سماجی رہنما محمد افضل تریناورخانزداہ کریم خان ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں ہوٹل اور حمام ایس او پیز کے تحت کھلے ہیں مگر دکی میں انتظامیہ نے لاک ڈائون شروع ہوتے ہی ہوٹل اور حمام بند کردیے ہیں طویل لاک ڈائون کی وجہ سے ہم نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں جبکہ دوسری جانب دکانوں کے کرایے بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا مطالبات کے حل ہونے تک جاری رہے گا۔ڈی سی دکی فوری طور پر ہوٹل اور حمام کی دکانوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دیں۔