باپ نے بیٹے کی شادی لکڑی کے مجسمے سے کرادی

554

نئی دہلی: بھارت میں باپ نےنہ کمانے والے لڑکے کی شادی لکڑی کی دلہن سے کرادی۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کی شادی ہندوانا رسموں کے ساتھ  لڑکی سے نہیں بلکہ لکڑی کے مجسمے سے کرادی۔

نوجوان کی شادی کی تقریب کا انعقاد بالکل عام شادیوں کی ہی طرح کیا گیا جہاں ڈھول اور گانا بجانا بھی کیا گیا جبکہ پھیروں کیلئے منڈپ بھی سجایا گیا۔

UP Man Marries Wooden Effigy As His 90-Year-Old-Father's Last Wish ...

اترپردیش میں لڑکے نے لکڑی کے مجسمے سے شادی کرتے ہوئے رسم و رواج کے مطابق پھیرے لیے اور شادی مکمل کی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکڑی کے مجسمے سے شادی کرنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا اپنے والد کی خواہش پر کیا۔دولہے کے والد جن کی عمر 90 برس کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے کُل 9 بیٹے ہیں جن میں 8 بیٹوں کی شادیاں ہو چکی ہیں جبکہ یہ میرا نواں بیٹا ہے۔

نوجوان کے 90 سالہ والد نے بتایا کہ میرا بیٹا کماتا نہیں ہے اور نہ ہی اس کے پاس دماغ ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کی شادی ایک لڑکی سے کرنے کے بجائے لکڑی کے مجسمے سے کردی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں تمام بیٹوں کو شادی شدہ اور خوش دیکھنا چاہتا تھا، تبھی میں نے اس کی شادی ایک لکڑی کے مجسمے سے کرا دی۔