مسائل حل کردیں توپورابلوچستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائےگا، سردار اختر مینگل

546

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کردیں توبی این پی کیاپورابلوچستان تحریک انصاف میں شامل ہوجائےگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہاکہ  حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو بلوچستان کے مسائل کو حل کرے، حکومت میں جانا اب میری ذات کے بس میں نہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہم بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے پہلے بھی حکومت کو وارننگ دیتے رہے، بلوچستان نیشنل پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے ایوان میں حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کیا،پارلیمانی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے ایوان میں حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہو، یہ فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہے،فرد واحد کا نہیں۔