مقبوضہ کشمیر :کولگام میںایک اور نوجوان شہید

114

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ہفتے کو ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس سے گزشتہ 3 روز کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 9ہوگئی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے لوکھڑی پورہ نہامہ میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ بھارتی فوجیوںنے گزشتہ 2 روز کے دوران شوپیان اور پلواما اضلاع میں پرتشدد کارروائیوں میں 8نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔