ہاکی کے کھلاڑی عزیر اسلام کا اسپورٹس کوٹے پر داخلہ نہ ملنا میرٹ کا قتل ہے، محمد نعیم

121

ٹنڈوجام ( نامہ نگار) زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام نے ہاکی کے کھلاڑی عزیر اسلام کا اسپورٹس کوٹے پر داخلہ نہ کرکے میرٹ کا قتل عام کیا ہے، زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں داخلہ سے قبل زرعی یونیورسٹی کی ٹیم میں سلیکٹ ہؤا ،اس کے باوجود مجھے یونیورسٹی میں داخلہ نہ دینا سراسر زیادتی ہے یہ بات ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے جوائنٹ سیکریٹری محمد نعیم راجپوت اور عزیر اسلام نے ٹنڈوجام پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی, انہوں نے کہا کہا کہ عزیر اسلام ہاکی کا بہترین رائٹ ان پوزیشن پر کھیلنے والا کھلاڑی ہے جس نے پاکستان انٹربورڈ ہاکی چیمپئنز شپ، انٹر پروینیشنل جونئر ہاکی چیمپئن شپ، چوتھے انٹر پروینیشنل گیمز، پاکستان نیشنل گینز، نیشنل جونئیر ہاکی چیمپئن شپ، میں صوبہ سندھ کی نمائندگی کی ہے انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اسپورٹس کوٹے پر ٹرالر دیکر 13 رکنی ہاکی ٹیم میں منتخب ہوا ٹیم کو مارچ 2020 میں انٹر یونیورسٹی ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی مگر کورونا کی وجہ سے چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی، زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اسپورٹس کوٹے پر 30 نام فائنل کرلئے گئے مگر اس لسٹ میں عزیز اسلام کا نام نہیں ہے، ہم گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں آور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عزیز اسلام کو زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں داخلہ دے کر اعلی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں،جن لڑکوں کو اسپورٹس کوٹے پر داخلہ دیا جارہا ہے ان میں اکثریت کا تعلق اسپورٹس سے نہیں ہے۔