دادو، ایس ایچ او خدا آباد کے ذاتی ملازم کی مبینہ خودکشی کا معاملہ

117

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں دو ماہ قبل ایس ایچ او خدا آباد کے ذاتی ملازم شمن چنا کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، خودکشی کے معاملے پر دادو میں جرگہ کیا گیا، ایس ایچ او خدا آباد سعید امتیاز شاہ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ معاملے کا جرگہ دادو کے ایم این اے رفیق احمد جمالی کی سرکردگی میں ایم این اے دادو کی رہائش گاہ میں کیا گیا۔ دادو میں دو ماہ قبل ایس ایچ او خدا آباد کے ذاتی ملازم شمن چنا کی مبینہ خودکشی کا دادو میں ایم این اے رفیق احمد جمالی کی رہائش گاہ پر جرگہ کیا گیا، خودکشی کرنے والے مقتول کے بھائی نثار چنا نے بتایا کہ میرا بھائی شمن چنا ایس ایچ او خداآباد کا ذاتی ملازم تھا، ایک دن پہلے اس کو اپنے دفتر میں مارا اور پریشرائز کیا، جس کے بعد وہ گھر واپس لوٹ کر آیا، ایس ایچ او کے پاس نہیں جارہا تھا تو ایس ایچ نے پولیس اہلکاروں کو بھیج کر زبردستی بھائی کو بلوایا جس کے بعد میرے بھائی نے دباﺅ میں آکر خودکشی کی، جس پر جرگہ کیا گیا، جرگہ پی پی ایم این اے سردار رفیق احمد جمالی کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں پی پی کے ایم این اے رفیق جمالی، پی پی رہنما بابن خان پنہور، پی ٹی آئی کے رہنما عاشق علی زئنور، ایس یو پی کے رہنما روشن علی برڑو ودیگر نے شرکت کی۔ ایس ایچ او امتیاز شاہ نے جرگے میں اپنے ذاتی ملازم کی ہلاکت کے معاملے میں غلط بیانی کی جس بنیاد پر جرگے میں فتویٰ دیا گیا کہ ایس ایچ او امتیاز شاہ 12 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرے گا۔ یاد رہے دو ماہ قبل شمن چنا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، ایس ایس پی دادو نے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا تھا۔