بالاکوٹ ،وادی نیلم ،پسنی اور شیخوپوہ میں ٹریفک حادثات ،14 افراد جاں بحق

109

مظفرآباد: (دنیا نیوز) بالا کوٹ، وادی نیلم، پسی اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات کے دوران 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالاکوٹ میں پارس کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے دریائے کنہار میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث امدادی کاررائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں مسافر وین بریک فیل ہوجانے کے باعث کھائی میں جا گری
جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ مسافر وین پھلوائی سے چندر سیری جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے لاشوں کو گاڑی سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد صدیق، فدا حسین، صدیق یاسین اور نگینہ بی بی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں گوادر کے علاقے پسنی میں کوسٹل ہائی وے کے قریب اورماڑہ سے پسنی جاتے ہوئے رومڑو کے مقام پر گاڑی الٹنے سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ جنہیں سول اسپتال پسنی منتقل کردیا گیا۔ زخمیوںمیں 2 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں جبکہ 3 افراد کی حالت تشویش ہے۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ کے قریب شرقپور روڑ پر آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی ایک بچی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ 22 چک نزد ناظر لبانہ شرقپور روڈ پر پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عصمت علی 30 سال، ثانیہ بی بی 27 سال اور سونیا 9 سال شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سمندری کی حدود تھانہ مرید والا موٹروے ایم تھری198 گ ب کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث کار حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔