پاکستان میں کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ اور اُن کے طریقہ کار؟

406

اس وقت پاکستان میں کوروناوائرس کی تشخیص کیلئے فی الحال 2 ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

1) آر ٹی – پی سی آر (RT-PCR)

2) کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹ (Corona Antibody test)

(RT-PCR) ٹیسٹ کا طریقہ:

اس ٹیسٹ میں متاثرہ فرد کے رطوبتوں کا سواب یا تھوک کا سیمپل لیا جاتا ہے جس کے نتائج ٹیسٹ کئیے جانے کے بعد منفی Negative یا مثبت Possitive آتے ہیں مگر دھیان رہے کہ آپ کو کورونا کی علامتیں ہوں اور آپ کا پی سی آر بھی پازیٹیو آئے، یہ ضروری نہیں۔ کچھ کیسسز میں کورونا ہونے کے باوجود پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹیو آسکتا ہے۔ لہٰذا کورونا کی علامتوں کی صورت میں زیادہ بہتر طریقے کار یہ ہی ہے کہ آپ خود کو مخصوص مدت کیلئے آئیسولیٹ کرلیں۔

(RT-PCR) ٹیسٹ کروانے کا صحیح وقت:

اگر آپ میں کورونا وائرس کی علامتیں ہیں یا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو کوروناوائرس ہے یا نہیں تو ئی ٹیسٹ آپ کیلئے مفید رہے گا۔

کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ (Corona Antibody test):

آپ کی باڈی کا دفاعی نظام از خود کورونا وائرس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔لہذا جب آپ کے جسم میں کوئی وائرس یا بیکٹیریا داخل ہوتا ہے تو کچھ دنوں کے بعد آپ کا دفاعی نظام اس وائرس سے لڑنے کیلئے تریاقچے یعنی اینٹی باڈی بنانا شروع کردیتا ہے۔

کوروناوائرس کیخلاف آپ کے جسم میں اینٹی باڈیز بنی ہیں، اس کو جانچنے آپ کے خون کا نمونہ لیا جاتا ہے۔ اب چونکہ یہ ٹیسٹ سستا ہے اور اس کا طریقہ کار آسان ہے۔ تو اس لیے لوگ دھڑا دھڑ کورونا کی تشخیص کیلئے یہ ٹیسٹ کروا رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔