مودی پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں‘سینیٹر رحمن ملک

63

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ر ہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان ایک مشکل و حساس وقت سے گزر رہا ہے،بھارت کنٹرول لائنکی مسلسل خلاف ورزی و شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے اور مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ بھارت نے مودی کو وزیراعظم بنا کر اپنے اور پورے دنیا کے امن کے لیے خطرہ پیدا کیا ہے‘انہوں نے جاسوسوں کے ذریعے پراکسی وار شروع کی ہے ‘پچھلے کچھ دنوں میں
شرپسندوں نے کراچی میں رینجر پر حملے کیے جس کے پیچھے بھارت ہے، مجھے افسوس ہے کہ حکومت بھارتی مداخلت پر کیوں خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان و قبائلی اضلاع میں مداخلت و دہشت گردی کرا رہا ہے، ایک بار پھر قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔