بھارت نے چینی فوج کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا‘مسعود خان

66

مظفر آباد (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے آہنی عزم، اپنی قوم سے محبت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا تھا‘ بھارت ایک محدود جنگ لڑنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے ’’چین، بھارت اسٹینڈ آف اور اس کے پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے مضمرات ‘‘ کے عنوان پر ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت ایک محدود جنگ لڑنے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے کیونکہ وہ 1962ء کی طرح چین کے ساتھ جنگ کی غلطی کبھی نہیں دہرائے گا۔