بانی متحدہ نے میری لکھی تقریر سے ہٹ کر پاکستان مخالف بیان دیا، محمد انور

105

لندن(آن لائن)ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے سابق رکن محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں سیمینار کے لیے بانی ایم کیو ایم کی تقریر سابق ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل احتشام ضمیر کے مشورے سے میں نے لکھی تھی لیکن بانی ایم کیو ایم نے لکھی ہوئی تقریر سے ہٹ کر پاکستان مخالف بیان دے دیا۔ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں میرا کوئی کردار نہیں،وعدہ معاف گواہ نہیں بننا چاہتا صرف اپنا نام کلیئر کرانا چاہتا ہوں۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد انور نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو رابطہ
کمیٹی کے فیصلے تبدیل کرنے پر اختلاف ہوتا تھا،رابطہ کمیٹی لندن میں جو بھی فیصلہ کرتی تھی اگلے روز کراچی سے فون آنے کے بعد اس میں تبدیلی ہو جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ ہم سے ہمیشہ رابطے میں رہتی تھی۔انہوں نے دوبارہ مجھے اور عمران فاروق کو وکٹوریہ آفس میں بلایا جبکہ ایک بار ڈاکٹر عمران فاروق سے علیحدہ بلا کر ایک کھولی میں کچھ سوالات کیے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مجھے بتایا کہ ہماری اطلاع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق کی جان کو خطرہ ہے اگر ایسا کچھ ہوا تو ہم برداشت نہیں کریں گے۔محمد انور نے کہا کہ میرے چارٹر اکاؤنٹ والے دفتر سے ہی ایم کیو ایم لندن کا دفتر چلتا تھا دفتر کے لیے ضرورت کی تمام چیزیں بھی میں نے مہیا کی تھیںلیکن پورا لندن اور پاکستان جانتا تھا کہ تمام معاملات ندیم نصرت چلاتے ہیں۔