تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید4بچے جاں بحق

39

تھرپارکر(صباح نیوز) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید4بچے دم توڑ گئے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں4سالہ حیات رند اور3نومولود شامل ہیں۔ تھرپارکر میں رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد46ہو گئی۔تھرپارکر میں رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 358 ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے تھر میں غذائی قلت کے باعث 6 بچے دم توڑ گئے تھے ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے کے مطابق غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی
اموات جاری ہے۔ رواں ماہ کے 18 روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے جبکہ 35 بچے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں 77، فروری میں 66، مارچ میں 47، اپریل میں 59 اور مئی میں 63 بچے جاں بحق ہوئے۔