صدر مملکت کا شہید کیپٹن صبیح ابرار اور سپاہی نوید اختر کے اہلخانہ کو ٹیلی فون

61

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن ایم صبیح ابرار اور سپاہی نوید اختر کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پیر کو ایوان صدر کے میڈیا آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ شہداء کو جنت میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔