وزارت خزانہ، گریڈ 1 تا 19 کے  کرپٹ ملازمین کو جبری ریٹائر کیا جائیگا

107

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خرانہ نے گریڈ 1 سے 19 تک کے کرپٹ اور نیب پلی بارگین کرنے والے ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلیے ریٹائرمنٹ رولز 2020ء کے تحت کمیٹیاں تشکیل دیدیں جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے نیب زدہ افسران کی ریٹائرمنٹ بورڈ کی سفارش پر ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کے
کرپٹ اور نیب سے پلی بارگین کرنے والے ملازمین کیلیے بری خبر آگئی، وزارت خزانہ کے کرپشن میں ملوث افسران و اہلکاروں کو قبل از وقت ریٹائر کیا جاسکے گا جبکہ نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کو بھی ریٹائر کیا جائے گا۔ نااہل اور 2 مرتبہ سپرسیڈ کیے گئے افسران کو بھی گھر بھیجا جاسکے گا جبکہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کو فارغ کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ بورڈ بنے گا۔