علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ‘مدرسے کے احاطے میں سپرد خاک

190

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)معروف عالم دین علامہ طالب جوہری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ علامہ طالب جوہری کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج تھے جہاں کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔علامہ صاحب کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جب کہ نماز جنازہ مولانا مصطفٰی وکیل نے پڑھائی۔ علامہ طالب جوہری کو نماز جنازہ کے بعد کراچی میں اْن کے مدرسے کے احاطے میں
سپرد خاک کردیا گیا۔علامہ طالب جوہری کے انتقال پر صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد مشہور عالم دین علامہ مصطفیٰ خاں جوہر تھے۔ علامہ طالب جوہری کو کئی برسوں سے پاکستانی علماء میں مرکزی حیثیت حاصل تھی۔