اسلام آباد میں ایک تہائی خواتین کورونا وائرس کا شکار

461

ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث خواتین اور کمسن بچوں کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

نجی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بھڑتے کیسز میں ایک تہائی خواتین شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں کورونا کے کُل 11 ہزار 219 مریضوں میں سے 3 ہزار 718 خواتین جب کہ ایک سے 9 سال کے 1 ہزار 2 بچے شامل ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 6 ہزار 101 کیسز فعال ہیں جب کہ 106 افراد انتقال کرچکے ہیں۔