تحریک انصاف تباہی کا شکار ہو چکی ‘راجا ریاض احمد

235

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف زوال اور تباہی کا شکار ہو چکی ہے ، عوام آئندہ انتخابات میں بہت برا سلوک کریں گے ، تمام معاملات اور اختیارات پر بیورو کریسی حاوی ہو چکی ہے،بیوروکریسی ہمیں دفاتر میں گھاس تک نہیں ڈالتی، جہانگیرترین سچے آدمی ہیں، بیوروکریسی نے سازش کے تحت عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف پھوٹ ڈالی، وزیراعظم عمران خان کے ارد گرد مفاد پرستوں اور لٹیروں کا گروہ جلد بریف کیس اٹھا کر بیرون ملک فرارہو جائے گا، وفاقی وزراء ہوا میں اڑ رہے ہیں جب زمین پر آئیں گے تو عوام کی محبت کا پتا چل جائے گا ۔وہ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرر ہے تھے۔