مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری‘مزید 2شہید

115

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے بندزو میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہو گئے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا‘ علاقے میں شدید خوف کی فضا قائم ہے‘ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا اسی علاقے میں ایک مسلح تصادم میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ۔ دوران تلاشی لوگوں پر تشدد کیاگیا‘ حریت رہنمائوں کی دونوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔