معاملہ گمبھیر ہے، عمران خان کی حکومت گر بھی سکتی ہے،اعتزاز احسن

111

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) معاملہ گمبھیر ہے، عمران خان کی حکومت گر بھی سکتی ہے۔ اتحادیوں کی حکومت سے علیحدگی اور موجود سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اب عمران خان حکومت کے لیے معاملات گمبھیر ہوتے جا رہے ہیں۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو کسی اور نے ہی سنبھالا ہوا ہے، اگر اشارہ ہوا تو بی این پی کے 4 ووٹ بہت اہمیت اختیار کر جائیں گے کیونکہ یہ 40 بھی ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ حکومت سے علیحدگی کے بعد اختر مینگل کی پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد ان کا سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہو چکا ہے۔ ان ملاقاتوں اور رابطوں کے بعد تاثر پایا جا رہا ہے کہ شاید عمران خان حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہونے والی ہیں۔یاد رہے کہ بی این پی مینگل نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔