فواد چودھری سیاسی گفتگو سے احتیاط برتیں ‘ وزیر اعظم

60

اسلام آباد( مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فواد چودھری کو سیاسی گفتگو میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے اسد عمر اور جہانگیر ترین سے متعلق بیان پر
بحث ہوئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ تھا، ایک وفاقی وزیر کو گفتگو کرتے ہوئے خیال کرنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو آئندہ سیاسی گفتگو میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور جب فواد چودھری اپنے بیان کی وضاحت دینے لگے تو وزیراعظم نے موضوع بدل لیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کابینہ ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کابینہ میں سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے، گراؤنڈ پر کارکردگی کچھ اور ہے، ہم پی ٹی آئی کا نظریہ دبنے نہیں دے سکتے، کابینہ کو گمراہ کرنے والوں کی رپورٹ ہم بھی رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو مزید بات کرنے سے روک دیا۔